مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 48 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں دوسری بار ان لبنانی شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جو دوحہ کفررمان کے علاقے میں اپنے گھروں اور املاک کا جائزہ لینے گئے تھے۔
حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اس حملے کا جواز یہ پیش کیا کہ مذکورہ شہری اس کے قابض فوجیوں کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔
بیان کے مطابق یہ حملہ بدھ کے روز شام 4 بج کر 30 منٹ پر ایک اسرائیلی ڈرون کی جانب سے میزائل حملے کی صورت میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو لبنانی شہری، جو براہ راست نشانہ بنے تھے، شہید ہوگئے۔
حزب اللہ نے ایک بار پھر زور دیا کہ اسرائیلی اقدام اس جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی لبنان اب تک پابندی کرتا آ رہا ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان تمام واقعات کو ریکارڈ اور دستاویزی شکل دے رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ